Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

براڈ شیٹ پناما ٹو بننے جا رہا ہے، مریم نواز بولنے سے پہلے پڑھ لیا کریں: شیخ رشید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شیخ رشید نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ پناما ٹو بننے جا رہا ہے، مریم نواز بولنے سے پہلے پڑھ لیا کریں، براڈ شیٹ کمیٹی کا چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت کو نہ لگائیں تو کیا قیوم ملک کو لگائیں، شیخ عظمت سعید نے والیم ٹین پڑھ رکھا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ براڈ شیٹ سے جو نکلے گا ان کو لپیٹ میں لے گا، پہلے بھی کہا تھا یہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے، استعفے دیئے گئے نہ ہی سینیٹ انتخابات سے باہر ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں جو حشر ان کا ہوا دیکھنے کے قابل تھا، جو مرضی کرلیں آپ کو اقتدار نہیں ملے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پر (ن) لیگ ترمیم لائی، فضل الرحمان نے حمایت کی، گولڈن ٹیمپل کا دورہ کرنیوالے کیسے مزار قائد پر بول سکتے ہیں، عمران خان نے جتنا کشمیر کا کیس لڑا، کسی اور نے نہیں لڑا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں سے ہی کراچی کی رونقیں بحال ہوئیں، سیاست اپنی جگہ مگر کراچی کی بہتری کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے، معیشت بہتری کی جانب ہے، یہ نہیں چاہتے ہم ترقی کریں، عالمی طاقتیں سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نواز شریف جب جا رہے تھے میں نے ان کے حق میں ووٹ دیا تھا، عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق اوپن سماعت کا کہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.