Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مذہبی ہم آہنگی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، گورنر پنجاب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سب کو ملکر ملک سے انتہا پسندی کے کینسر کو جڑوں سے ختم کرنا ہوگا، سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاداور دیگروفود نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں سفیر امن ہیں، دنیا افغانستان کو تنہا چھوڑ کر تباہی کو دعوت دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے فرنٹ لائن پر کام کررہا ہے، افغانستان میں امن و ترقی نہیں ہوگی تو دنیا کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ خواب بن جائے گا، امریکا کو افغانستان کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.