Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عمران خان نے معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ، احسن اقبال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ دسمبر میں گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سوا سال سے عدالتوں کی پیشیاں بھگت رہے ہیں، موجودہ حکومت نے اپوزیشن اور ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیوں کیلئے 24 گھنٹے کام کیا، چینی کے ٹنیڈر کی آڑ میں اپنے لوگوں کو نوازا گیا، عوام نے پی ٹی آئی کا نوٹس لے لیا، خیبرپختونخوا کی عوام کو مبارکباد ہو۔

لیگی رہنما نے کہا کہ کے پی بلدیاتی انتخابات میں عوام نے پی ڈی ایم کی جماعتوں پر اعتماد کا اظہار کیا، پی ٹی آئی ختم ہورہی ہے کیونکہ عمران خان نے نوٹس لیا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پر اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے کہا کہ حکومت کشمیر کے مسئلے پر غداری کررہی ہے، عمران خان نیٹو کمانڈر ہے جو محض تقاریر کرسکتا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.