Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

‏ٹیسٹ کرکٹرعابد علی کو میچ کے دوران سینےمیں تکلیف ، ہسپتال منتقل

0

لاہور : ٹیسٹ کرکٹرعابد علی کو میچ کے دوران سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی کے یو بی ایل گراونڈ پر سنٹرل پنجاب ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ اوپنرعابد علی کو دوران میچ سینے اور بائیں کندھے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں کرکٹر کے ضروری ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ عابد علی کی حالت خطرے سے باہر ہے ، جلد ہسپتال سے ان کی چھٹی ہو جائے گی ، قائد اعظم ٹرافی میں سنٹرل پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے درمیان میچ جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.