Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ، سسرالیوں کے ظلم سے پریشان خاتون نے آئی جی پولیس بلوچستان سے مدد مانگ لی

0

کوئٹہ : سسرالیوں کے ظلم سے پریشان خاتون نے آئی جی پولیس بلوچستان سے مدد مانگ لی۔گزشتہ روز خاتون نے سسرالیوں کی جانب سے کئے گئے ظلم سے زخمی ہونے والی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیں جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ شکیلہ نعمت نامی خاتون اور اس ان کی بیٹی کو سسرالیوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاسسرالیوں نے شوہر کے کہنے پرخاتون نے بال کاٹ دیئے،گیس کے پائیپوں سے مارا،ڈانڈ ماراکربیٹی کاسر پھاڑ دیاان کاکہناتھاکہ سسرالی جبرن میرے ڈھائی سال کے بیٹے کو مجھے سے چھین کر کراچی فرار ہوگئے جہاں میرے شوہر نے دوسری شادی رچالی گھر کے قریب متعلقہ تھانے میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے گئی تو تھانے کے ایس ایچ او نے ملزمان کے ساتھ مل کر میریبیٹے کو ہی گرفتارکرلیاانہوں نے الزام عائد کیاکہ ایس ایچ او صدر تھانہ میری ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے مجھے پاگل قراردینے کی کوشش کی کر رہا ہے سسرالیوں نے مجھے اورمیرے 6 بیٹوں کو گھر چھوڑنے کو کہا ہے نہ چھوڑنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں میرے سسرالی طارق بنگش نے ایس ایچ او صدر تھانے کو معاملہ دبانے کے لئے رقم دی ہے انہوں نے کہاکہ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ میرا دیور تھانے آیا ہی نہیں جبکہ میرے بیٹی نے اسے تھانے میں ایس ایچ او کے ساتھ خوشگپاں کرتے دیکھا تھاصدرتھانے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں میرے دیور کو تھانے آتے دیکھا جائے آئی پولیس واقع کانوٹس لے کے شفاف تحقیقات کا حکم دے انہوں نے کہاکہ آئی جی پولیس صدر تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے میری ایف آئی آر درج کروائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.