Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہیپی برتھ ڈے ماہرہ خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : چھوٹی اور بڑی اسکرین کا بڑا نام سپراسٹارماہرہ خان، آج سینتیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے ذریعے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

ہم سفر سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ماہرہ آج بھی سپر اسٹار ہیں، ماہرہ خان نے صدقے تمہارے میں بھی مرکزی کردار اداکیا اور آج کل ہم کہاں کے سچے تھے سے سب کی آنکھوں کا تارہ بنی ہوئی ہیں۔ ماہرہ خان نے نہ صرف کانز فیسٹول میں جلوے دکھائے بلکہ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردار بھی ادا کیا۔

ماہرہ خان نہ صرف فلاحی کاموں میں آگے ہیں بلکہ انسٹا گرام پر بھی وہ مقبول ترین سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ ماہرہ خان نے فلم بول، بن روئے ، ہو من جہاں، سات دن محبت ان، پرے ہٹ لو اورسپر اسٹار میں بھی زبردست کام کیا۔ ماہرہ خان کی ایک اور میگا فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھی ریلیز کیلئے تیار ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.