Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تحریک انصاف کا ٹکٹ رسوائی کا ٹکٹ بن چکا، کے پی میں انہیں عبرتناک شکست ہوئی : مریم نواز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ٹکٹ رسوائی کا ٹکٹ بن چکا، خیبرپختونخوا میں انہیں عبرتناک شکست ہوئی۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز عدالت پیش ہوئیں، نیب نے مریم نواز کی اپیل پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں بخار ہے ، ڈاکٹر نے قرنطینہ کا مشورہ دیا ہے۔ اپیلوں پر سماعت آئندہ کسی بھی تاریخ تک ملتوی کی جائے۔ فاضل عدالت نے نیب پراسکیوٹر کی درخواست منظور کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کے پی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر مولانافضل الرحمان کو مبارکبادپیش کرتی ہوں، جے یو آئی کی جیت پرلگا یہ ہماری فتح ہے۔ اپنی جماعت کوکہوں گی خیبر پختونخوا پر پوری توجہ دی جائے، پی ٹی آئی کوخیبر پختونخوامیں شرمناک شکست ہوئی، نااہلی اور نالائقی کے ریکارڈ توڑے ہوں تو ناکامی ہی ہو گی۔

انہوں نے پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب اشارہ  کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبر پختونخوا کو اپنا گھر کہتےتھے، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اس پارٹی کے امیدواراب ہیلمٹ پہن کرعوام میں جائیں، پی ٹی آئی کا ٹکٹ رسوائی کا نشان بن گیا۔ ابھی وقت ہےعمران خان عوام کی جان چھوڑ دیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.