Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہتھیاروں کی دوڑ میں روس امریکا مقابلہ جاری ، جدید ترین ڈرون کا کامیاب تجربہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ماسکو :   ہتھیاروں کی دوڑ میں روس ایک بار پھر امریکا کے ساتھ مقابلے میں آ گیا، روسی وزارت دفاع نے جدید ترین ڈرون کے کامیاب تجربے کی ویڈیو جاری کر دی۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون فضا سے زمین اور فضا سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور ایک بار اڑنے کے بعد بارہ گھنٹے تک فضا میں اڑان برقرار رکھنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

ویڈیو میں ڈرون کی مدد سے ایک بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ روس اور امریکا کے درمیان ہتھیاروں کی دوڑ پرانی ہے لیکن ڈرون ٹیکنالوجی میں امریکا کو روس پر سبقت حاصل رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.