Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج،کاروباری ہفتے کا مندی پر اختتام ،41ارب خسارہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی( بزنس رپورٹر) اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روزمندی رہی۔ 100 انڈیکس 353پوائنٹس کی کمی سے 40187 پوائنٹس پر بند ہوا،67فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو41ارب کا نقصان ہوا، البتہ کاروباری حجم 12لاکھ 90ہزار حصص زائد رہا۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا ، بعد ازاں کورونا متاثرین کے کیسز بڑھنے اور لاک ڈاون خدشات کے پیش نظر مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30اور آل شیئرز انڈیکس میں بھی مندی رہی، مجموعی طور پر 390کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 107کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،258میں کمی اور 17 میں استحکام رہا۔سرمایہ 74کھرب7ارب رہ گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.