Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سندھ پولیس کے استعفے مشکوک، دال میں کچھ کالا ہے: وزیر اطلاعات شبلی فراز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت مسلسل بہتری کی طرف جارہی ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملکی معیشت مسلسل بہتری کی طرف جارہی ہے، برآمدات میں بھی اضافہ ہواہے، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی مہنگائی  کے معاملے پر مطمئن نہیں، وہ غریبوں کا درد رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اسٹیج پر بیٹھا دیکھ کر بنارسی ٹھگوں کی یاد تازہ ہو جاتی ہے، لینڈ کروزر پر آنے والے غریبوں کی بات کرتے ہیں، پچھلے 40 سال سے یہی لوگ حکومتوں میں رہے لیکن انہوں نے صرف ذاتی کاروبار کو فروغ دیا، ان لوگوں نے جمہوریت کی پیٹ میں چھرا گھونپا ، اپنے احتساب کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،  اپوزیشن دشمن کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے اور ملک کے خلاف بیانیے کو فروغ دے رہی ہے، انہوں نے اداروں کو لڑانے کی کوشش کی ہے، اپوزیشن کوعلم نہیں کہ وہ کس آگ سے کھیل رہے ہیں، قوم ان سے بدامنی پھیلانے کا حساب لے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.