Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پانچ سالوں میں بلوچستان میں 175 بارودی سرنگ دھماکوں میں 118 افراد شہید ہوئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان میں پانچ سالوں کے دوران بارودی سرنگ کے 176واقعات رونما ہوئے جن میں 118افراد شہید جبکہ 168افرادزخمی ہوئے ہیں حکومت بلوچستان کی طرف سے 2015سے 2020تک بارودی سرنگ کے پھٹنے کے واقعات میں شہداءوزخمی ہونے والوںکے اہلخانہ کو 2ارب 12کروڑ روپے سے زائد مالی امداد دی گئی ہے محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 5سال 2015سے 2019کے دوران صوبے بھر میں بارودی سرنگ کے 176واقعات ہوئے ہیں جن میں کوئٹہ میں 2 واقعات میں ایک شخص جاں بحق،قلعہ عبداللہ میں ایک واقعہ میں 3افراد جاں بحق،چاغی میں ایک واقعہ میں ایک شخص زخمی،ڈیرہ بگٹی میں 101واقعا ت میں 28افراد جاں بحق جبکہ 97زخمی ،کوہلو میں 20واقعات میں 18افراد جاں بحق جبکہ 18زخمی،سبی میں 18واقعات میں 11افراد جاں بحق 13زخمی،نصیر آباد میں 12واقعات میں 8افراد جاں بحق جبکہ 17زخمی،جعفر آباد میں 7واقعات میں 4افراد جاں بحق2زخمی،ژوب اور پنجگور میں ایک ایک واقعہ میں ایک ایک شخص جاں بحق،خضدار میں ایک واقعہ میں 3افراد جاں بحق ایک زخمی ،آواران میں 2واقعات میں ایک شخص جاں بحق ،قلات میں 4بارودی سرنگ کے واقعات میں2 افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ،مستونگ میں 2واقعات میں 5افراد زخمی ،بارکھان میں 3بارودی سرنگ کے واقعات میں 8افراد زخمی ہوگئے ہیں محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے تمام متاثرہ زخمی وشہید ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جاتی ہے محکمہ داخلہ کے مطابق 2015سے 2020تک متاثرہ زخمی وشہداءکے اہلخانہ میں 2ارب 12کروڑ 41لاکھ 70ہزار سے زائد کی رقم دی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.