Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ریڈیو پاکستان سے ساڑھے 7سو کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی کیخلاف احتجاج

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( آئی این پی ) ریڈیو پاکستان سے ساڑھے 7سو کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی کے خلاف کوئٹہ میں ریڈیو ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت عبدالرزاق کرد نے کی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں کلمات درج تھے ۔ شاہراہ غالب پر ریڈاسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے شرکاءسے خطاب کرتے صدر یو ایس او عبدالرزاق کرد ، عبدالرسول ، محمد علی کھوسہ ، شرافگن ودیگر نے کہاکہ گزشتہ روز ریڈیو پاکستان میں کام کرنے والے 7سو49ملازمین کو بیک جنبش قلم سب کو فارغ کردیا گیا ہے حالانکہ مذکورہ ملازمین 14سے 20سال سے انتہائی قلیل تنخواہ پر اپنی خدمات انجام دے تھے۔ انہوںنے کہا کہ ان 7سو 49ملازمین میں 80کے قریب کا تعلق بلوچستان سے ہےں جن میں 28ملازمین ضلع کوئٹہ سے ہیں جبکہ دیگر تربت ، خضدار ، گوادر ، سبی ، ژوب اور لورالائی میں ریڈیو اسٹیشنز میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملازمین کی گزشتہ 4مہینے سے تنخواہیں بند تھی جبکہ اب تو انہیں نوکریوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔ 20سال تک خدمات انجام دینے والے ملازمین اب کسی اور محکمے میں اوورایج ہونے کی وجہ سے نوکری کے لئے د رخواستیں تک نہیں دے سکتے ۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر فارغ کئے جانے والے ملازمین کو دوبارہ بحال کرتے ہوئے انہیں تنخواہوں کی ادائیگی ممکن بنائی جائے بصورت دیگر وہ احتجاج کو وسعت دینے پر مجبور ہوں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.