Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آئمہ بیگ نے منگیتر سے چھپ کر چکر چلایا، برطانوی ماڈل نے پول کھول دیا

0

برطانوی فیشن ماڈل  نے میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے اس کے بوائے فرینڈ اور فلمساز قیس احمد کے ساتھ مل کر اپنے سابقہ منگیتر شہباز شگری کو دھوکہ دیا ہے۔

طلولہ نے یہ دعوی اپنے انسٹاگرام ہائی لائٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے ذریعے کیا۔

طلولہ مائر نے قیس احمد اور آئمہ بیگ کے درمیان مبینہ طور پر ہونے والی چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

 

 

طلولہ نے شہباز شگری کے ساتھ اپنی گفتگو کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

 

 

تاہم گلوکارہ آئمہ بیگ اور قیس احمد کی جانب سے ان الزامات کی تردید تا حال نہیں کی۔

 

 

گلوکارہ Aima Baig نے حال ہی میں اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آئمہ کی جانب سے آدھے گھنٹے بعد ہی اس پوسٹ کو ڈیلٹ کر دیا گیا۔

 

 

گلوکارہ نے گزشتہ سال اداکار شہباز شگری کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا، کچھ عرصے سے یہ افواہیں بھی گردش کرتی دکھائی دے رہی تھیں کہ آئمہ اور شہباز شگری کی جوڑی ماضی کی بات ہے۔

یہ تمام افواہیں اس وقت سچ ثابت ہوئیں جب گلوکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے تعلقات کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے تصدیق کی کہ اب وہ شہباز کے ساتھ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں اس شخص کی ہمیشہ عزت کروں گی مجھے اچھا وقت دینے کے لیے۔ ہم دونوں اچھے ہیں اور اچھے کام کر رہے ہیں اور مداحوں کو “پریشان” ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.