Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، جس میں 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ مختلف ادویات کی ریٹیل قیمتوں کی منظوری دے گی، کورونا سے متاثرہ مریضوں کو لگنے والے انجیکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ کی کارروائی کی آٹومیشن پر بریفنگ بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

کابینہ ماڈل جیل کی تعمیر کے لیے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ترمیم، کنٹونمنٹس ایریا کی درجہ بندی، کنٹونمنٹ بورڈز کے آئین کی منظوری دے گی۔ کابینہ اسلام آباد کے ماحولیاتی ٹربیونل کے چیئر پرسن کی تعیناتی، پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قائم قام چیئرمین کی تعیناتی کیلئے قواعد و ضوابط اور اوگرا کے ممبر آئل کی تعیناتی کی بھی منظوری دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.