Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستانی قوم سے زیادہ کسی اور نے امن کیلئے قربانیاں نہیں دیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستانی امن پسند قوم ہے، پاکستانی قوم سے زیادہ کسی اور نے امن کیلئے قربانیاں نہیں دیں۔

امن کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا پاکستان اور اس کے عوام امن کی اہمیت اور ضرورت سے بخوبی آگاہ ہیں، علاقائی اور بین الاقوامی امن کی کوششوں میں پاکستان ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کا آگ سے امن تک کا سفر شہداء کی قیمتی قربانیوں کا مرہون منت ہے، شہداء امن کے پیامبر ہیں جن کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا پاکستان کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دینے کے بعد امن نصیب ہوا ہے، شدت پسند اور انتہا پسند عناصر امن کیلئے مسلسل خطرہ ہیں، بھارت کا انتہا پسند انہ رویہ خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار نے غیر قانونی اقدام کر کے امن کی تمام کوششوں کو سبوتاژ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.