Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کابل میں طالبان کی حامد کرزئی، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات، عوام کے تحفظ کی یقین دہانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل صوبے کے طالبان انچارج عبدالرحمان منصور نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغانستان کی اعلیٰ مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ اُنھوں نے طالبان حکام سے کہا ہے کہ ’کابل کے لوگوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ سب لوگوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔‘

اُن کے مطابق طالبان نے بھی اس موقع پر کہا کہ وہ ’کابل کے لوگوں کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔‘

ملا عبدالغنی برادر طالبان رہنماؤں اور دیگر سیاست دانوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے کابل پہنچے ہیں تاکہ ایک جامع حکومت تشکیل دی جا سکے۔ دوسری جانب صوبہ بغلان کے کچھ مقامی ذرائع کے مطابق افغان حکومت کے وفادار ’طالبان کے خلاف برسرِ پیکار گروہ‘ نے تین اضلاع کو طالبان جنگجوؤں سے دوبارہ چھین کر قبضے میں لے لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.