Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دشمن سی پیک اور بلوچستان کی ترقی کے عمل کو روکنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، جام کمال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر (آن لائن )وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ دشمن سی پیک اور بلوچستان کی ترقی کے عمل کو روکھنے کی ناکام کوشش میں نوجوانوں کو دہشت گردانہ کاروائیوں میں استعمال کررہا ہے کل گوادر میں ہونے والا واقعہ بدقسمت واقعہ تھا جس میں 3معصوم بچوں کی شہادت ہوئی ہے واقعہ میں شہید بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جبکہ زخمی بچوں کی فیملی سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں آل پارٹیز اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس سے قبل وزیراعلی بلوچستان اپنے خصوصی طیارے کے زریعے گوادر پہنچے کور کمانڈر جنرل سرفراز علی، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو آئی جی بلوچستان اور دیگر اعلی افسران بھی ان کے ساتھ تھے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کو گزشتہ روز گوادر میں ہونے والے خود کش دھماکے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں وزیرارعلی بلوچستان نے گوادر کی سیکورٹی کے حوالے سے مذید احکامات جاری کیے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے گوادر کے آل پارٹیز کے وفد سے اجلاس کی اور گوادر کی ترقی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے حکومت کی جننب سے شروع کی گئی اقدامات سے آل پارٹیز کے وفد کو آگاہ کیا آل پارٹیز وفد نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کو ضلع بھر میں جاری بجلی اور پانی بحران سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلی نے احکامات جاری کیے آل پارٹیز وفد کے اجلاس کے بعد وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے صحافیوں سے گفتگو کی انہوں نے کہاکہ کل کے واقعہ سے گوادر کے لوگوں میں دہشت گردوں کے خلاف غصہ اور بے چینی پایا جاتا ہے کل کا واقعہ بدقسمت واقعہ تھا جس کی میں پر زور مذمت کرتا ہوں اور واقعہ میں شہید بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت جبکہ زخمی بچوں کی فیملی سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ گوادر میں دہشت گردی کا واقعہ دہشت گردوں کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے دشمن سی پیک ،گوادر اور بلوچستان کی ترقی کے عمل کو روکھنے کی ناکام کوشش میں کچھ نوجوانوں کو دہشت گردانہ کاروائیوں میں استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہااس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے ترقیاتی کاموں کا رفتار نہیں رک سکے گی اور نہ اس طرح کے دھماکوں سے پروجیکٹ بند ہونگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام شر پسندوں کے عزائم کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خقن نے کہا وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے اور ناراض لوگوں کے خدشات دور کرنے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے حالیہ اعلان بھی کیا تھا اور شاہ زین بگٹی کو زمہ داری بھی دی گئی تھی کہ وہ بات چیت کے عمل کو آگے بڑھائیں اور شاہ زین بگٹی اس پر کام کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بھی ایسا ہوا ہے حکومتیں ہمیشہ ایسے اقدامات اٹھاتی ہیں جن سے چیزوں میں بہتری آئے اور م بلوچستان کے لوگوں کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں اور جو لوگ پاکستان کے اندر بیٹھے ہیں یا کہ پاکستان سے باہر ہیں حکومت کی کوشش یہ ہے کہ ان سب کی ناراضگیاں دور ہوں اور بہت سے بلوچ جو پاکستان سے باہر بیٹھے ہیں اور ان کے خدشات ہیں بھی انہی چیزوں کے حوالے سے ہیں اور ان کے لیے انہوں نے ایک سیاسی جدوجہد بھی کی ہے سوشل میڈیا کے زریعے یا دوسرے زرائع سے ہمیں جو معلومات ملی ہیں وہ ہمیشہ سے سوال اٹھاتے ہیں کہ ہماری پسماندگی کب دور ہوگی یہ تمام حل طلب مسائل ہیں انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں اگر کسی کے پاس کوئی اسکول نہیں ہوگی روڈ اور ہسپتال نہیں ہونگے تو لازم ہے وہ ناراض ہوگا اب بس حکومت نے اپنی زمہ داری پوری کرنی ہے اور ان کے خدشات دور کرنے ہیں۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو لوگ ناراض ہیں کچھ لوگ انکی ناراضگی کا فائدہ اٹھا کر اپنی سیاست چمکاتے ہیں یہ سیاست کا حصہ رہا ہے لیکن کچھ عناصر اسی ناراضگی کو شدت پسندی کی جانب لے جاتے ہیں کچھ عناصر ایسے ہیں جو غیرملکی اداروں کے ہاتھوں میں جاکر ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت ملک میں انتیشار پھیلاتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.