Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

احسان مانی کی کارکردگی سے وزیراعظم ناخوش ، توسیع نہ دینے پرغور

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور  :  وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین احسان مانی کو توسیع نہ دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل)میں عدم دلچسپی پر وزیراعظم عمران خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کی کارکردگی سے ناخوش ہیں، جس کی بناء پر انہوں نے احسان مانی کو توسیع نہ دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں سینٹرل کنٹریکٹ پلیئرز کو اجازت کیوں نہیں دی۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق بھارت عالمی سطح پر کھل کر سازشیں کرتا رہا، چیئرمین پی سی بی غائب رہے، احسان مانی کی مدت ملازمت 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے سابق کپتان رمیز راجہ کو چیئرمین بنانے پر قریبی رفقاء سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.