Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عوامی مقامات پر مردوں پر پابندی عائد کی جائے، بختاور بھٹو زرداری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  :  سابق وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے خواتین کے تحفظ کے لیے عوامی مقامات پر مردوں کی پابندی کا مطالبہ کردیا۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک خاتون صحافی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا ذکر کیا جس میں اُنہوں نے بتایا کہ ’وہ کئی سال پہلے یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد پر اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھیں کہ وہاں موجود تقریباََ 100 مردوں نے اُن کے ساتھ نامناسب سلوک کیا۔‘ خاتون صحافی نے کہا کہ ’میں کوئی ٹک ٹاکر یا یوٹیوبر نہیں ہوں بلکہ ایک صحافی ہوں اور میں وہاں اپنے فرائض انجام دے رہی تھی، اس کے باوجود بھی میرے ساتھ وہی سلوک کیا گیا جو مینارِ پاکستان پر خاتون کے ساتھ ہوا۔‘ اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے جب ڈرتے ہوئے وہاں موجود پولیس سے مدد مانگی تو اُنہوں نے جواباََ کہا، بی بی! ہم صرف 4 اہلکار ہیں اور وہ 140 مرد ہیں، ہم کیسے اُنہیں روک سکتے ہیں۔‘

صحافی کے ان ٹوئٹس پر ردّعمل دیتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ ’یہ ایک اور تکلیف دہ واقعہ ہے، پولیس نے پورا منظر دیکھنے کے باوجود بھی مدد سے انکار کیا۔‘بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہتھیاروں کا استعمال کیا جاسکتا تھا۔‘

اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ’عوامی مقامات پر مردوں پر پابندی عائد کی جائے۔‘بختاور بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ’ہمیں خواتین کی حفاظت کے لیے مزید خواتین کی ضرورت ہے۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.