Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سی پیک میں سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولت دینے کا مطالبہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  اسلام آباد چیمبرکے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سی پیک میں سرمایہ کاری کیلئے پائے جانے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ہرممکن سہولت فراہم کرے ، حکومت نے سی پیک کے تحت پہلے مرحلے میں ملک میں 9ا سپیشل اکنامک زونز قائم کرنے ہیں جنہیں بروقت تعمیر کیا جائے تاکہ معیشت ان کی ترقی کے ثمرات سے پوری طرح فائدہ اٹھا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمرا سکول کے اختتامی سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سرمایہ کاری اور جوائنٹ ونچرز میں کم از کم پچاس فیصد حصہ مقامی سرمایہ کاروں کیلئے یقینی بنایاجائے ،منصوبوں میں 90فیصد ملازمت کے مواقع پاکستان کی ہیومن ریسورس کیلئے یقینی بنائے جائیں جس سے ہماری معیشت کو فائدہ جب کہ غربت و افلاس میں کمی واقع ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.