Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جے ایس بینک اور فری لانسرز ایسوسی ایشن میں معاہدہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( کامرس ڈیسک) جے ایس بینک اور پاکستان فری لانسرز ایسو سی ایشن کے درمیان ملک میں مالی شمولیت کے فروغ کیلئے اسٹریٹجک معاہدہ طے پاگیا ۔اس اسٹریٹجک معاہدے کے تحت فری لانسنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کے غیر بینک شدہ طبقے یا اسٹارٹ اپس کو رسمی مالیاتی شعبہ میں لانے کی تیاری کی گئی ہے ، جے ایس بینک اور PAFLA مشترکہ طور پر کانفرنسز، سیمینارز، ویب نارز، پروفیشنل ٹریننگ پروگرام اور سرٹیفکیٹ کورسزکے ذریعے مالیاتی آگاہی اور انتظام کے ساتھ فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کمیونٹی کو جے ایس بینک کی بینکنگ سہولت فراہم کر یں گے ۔جے ایس بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر نعمان اظہر کا کہنا تھا کہ فری لانسرز کمیونٹی کا پاکستان کی کاروباری اور معاشی ترقی میں اہم کردار ہے ، ہمیں فری لانسرز کے شعبے کی بے پناہ صلاحیتوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔پاکستان فری لانسرز ایسو سی ایشن کے نائب صدر ابراہیم امین نے کہا کہ PAFLA اور جے ایس بینک کے درمیان شراکت داری کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے ۔ جدید دور میں خودمختاری سے کام کرنے والے افراد کو ایک بہتر مالی نظام کی اشد ضرورت ہے جو آسان اور ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرتا ہو۔ جے ایس بینک اور اس کی قیادت اپنی بھرپور سہولیات کے ذریعہ پاکستان میں معاشی انقلاب لانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں اور ہم پاکستان کے بہتر مستقبل کی اس کوشش میں ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.