Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاک افغان سیریز ملتوی ہونیکا امکان ، قومی ٹیم کا کیمپ منسوخ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے افغانستان کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے ون ڈے سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ ملتوی کر دیا۔واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے سکواڈ کا کیمپ آج سے 28 اگست تک کیلئے لاہور میں شروع ہونا تھا۔پی سی بی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان بورڈ کی جانب سے شیڈول اور سفر سے متعلق منصوبے کا انتظار ہے جس کے بعد کیمپ کا آغاز کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘پی سی بی کی جانب سے تمام معاملات افغانستان بورڈ کے اعلان کے ساتھ مشروط ہیں۔پی سی بی کا کہنا تھا کہ افغانستان بورڈ کے اعلان سے قبل کیمپ اور ٹریول پلان بنا کر اضافی اخراجات نہیں کرنا چاہتے ۔پی سی بی نے بتایا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے سیریز کے شیڈول اور ٹریول پلان تک ٹیم کا اعلان اور کیمپ مؤخر کیا گیا ہے ۔ قومی ون ڈے سکواڈ کے کھلاڑیوں کا اعلان بھی التوا کا شکار ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.