Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا کے تجربہ کار سکواڈ کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سڈنی  :   آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا، جس میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے اور سکواڈ کی قیادت آرون فنچ کریں گے۔

گھٹنے کی سرجری کی وجہ سے فنچ کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگا ہوا تھا لیکن انہوں نے اپنی فٹنس بحال کر کے عالمی ایونٹ میں آسٹریلیا کی قیادت کا تاج سر پر سجایا۔ سپنرز کیلئے سازگار وکٹوں کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے سکواڈ میں ایڈم زمپا اور ایشٹن ایگر کے ساتھ ساتھ مچل سویپسن کو بھی شامل کیا ہے۔

سکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، سٹیون سمتھ، گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس، پیٹ کمنز اور کین رچرڈسن سمیت تمام اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ آسٹریلیا چیئرمین آف سلیکٹرز نے کہا کہ جوش انگلس کی شمولیت سے سکواڈ متوازن شکل اختیار کر جائے گا۔ سکواڈ میں فنچ (کپتان)، وارنر، سمتھ، میکسویل، مچل مارش، میتھیو ویڈ، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، مچل سٹارک، کین رچرڈسن، ایڈم زمپا، ہیزل ووڈ، سٹوئنس، سویپسن اور جوش انگلس شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.