Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان پولیس نے آزمائشی بنیادوں پر موبائل اسٹیشن کا آغاز کر دیا، جام کمال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس نے آزمائشی بنیادوں پر ملک کے پہلے موبائل پولیس اسٹیشن کا آغاز کر دیا۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ پہلے موبائل پولیس اسٹیشن نے ابتدائی طور پر کوئٹہ سے کام کا آغاز کیا ہے۔ موبائل پولیس اسٹیشن انٹرنیٹ سمیت تمام ضروری سہولتوں سے آراستہ ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ موبائل پولیس اسٹیشن کے قیام کا مقصد عوام کو شکایات کے فوری اندراج کی سہولت کی فراہمی ہے۔ اس اقدام سے پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ کے ذریعہ بہتر پولیسنگ ممکن ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.