Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قومی ایئر لائن نے اپنے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  قومی ایئر لائن نے اپنے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کرایہ سات ہزار 879 روپے مقرر کر دیا گیا ہے جس میں صرف ہینڈ کیری دستی سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔

سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ آٹھ ہزار 543 کر دیا گیا ہے جس میں 35 کلو سامان لے جانے کی سہولت ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اسلام آباد کے لئے روزانہ چار پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔ لاہور کے لئے روزانہ دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ کرایوں میں کمی غیر معینہ مدد تک رہیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.