Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان اسمبلی کے 17اپوزیشن ارکان نے کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں جاکر گرفتاری دے دی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کے خلاف ایف آئی آر کامعاملہ ،قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ سمیت 17ارکان نے گرفتاری دیدی ،حکومت بلوچستان کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے ،اسمبلی چوک اورگردونواح میں کنٹینرز کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی کردی گئی تھیں ،پیر کے روز بجٹ سیشن کے دوران بلوچستان اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران اپوزیشن ارکان کے خلاف درج مقدمے پر اپوزیشن ارکان نے اجتماعی طورپر خود کوگرفتاری کیلئے پیش کرنے کااعلان کیا تھا ،اس موقع پرپولیس اور انتظامیہ نے کنٹینرز کھڑے کرکے ایم پی اے ہاسٹل سے بجلی روڈ تھانے جانے والے راستوں کو مکمل بند کردیاڈپٹی انسپکٹرجنرل اظہر اکرم ودیگر حکمان نے بلوچستان اسمبلی اوراطراف کادورہ کیاتاہم وقت مقررہ کے بعد قائد حزب اختلاف سمیت 17 اپوزیشن ارکان نے بجلی روڈ تھانہ میں گرفتاری پیش کی۔ ایف آئی آر میں نامزد 17 ارکان نے گرفتاری دی۔ جن میں بی این پی سے اختر حسین لانگو، میر حمل کلمتی، بابو رحیم مینگل، اکبر مینگل، ملک نصیر شاہوانی، احمد نواز، شکیلہ نوید دہوار، زینت شاہوانی، ٹائٹس جانسن شامل ہیں۔ جمعیت علما اسلام سے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ، زابد ریکی، یونس زہری، اصغر ترین، نواز احمد کاکڑ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سے نصر اللہ نے گرفتاری پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.