Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپوزیشن کو مخلوط صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہورہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ(آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ اپوزیشن کو مخلوط صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہورہے ،موجودہ عوام دوست بجٹ نے اپوزیشن کی پریشانی میں اور اضافہ کردیاہے ،حکومت بلوچستان صحت کارڈ،پانی ،تعلیم ،صحت ودیگر منصوبوں کے ذریعے بلوچستان عوام کی پر خرچ کررہی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ صحت کارڈ،بی آر سی ،ڈگری کالجز،گرلز/بوائز سکولز،بڑی سڑکیں ،سپورٹس کمپلیکسز، کینسر ،کارڈیک ہسپتال ،فٹ سال ،ڈیمز ،پانی کی اسکیمات، بورڈنگ اسکولز،سریاب ،نواں کلی میں وومن سینٹر،زقلعہ سیف اللہ بادینی روڈاور بہت کچھ کیا صرف ہماری جماعت کیلئے یا پھر پورے بلوچستان کیلئے ؟انہوں نے کہاکہ مخلوط صوبائی حکومت نے تین سالوں میں جو کام کیا اور جن ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت ہوئی وہ ہضم نہیں ہوری موجودہ عوام دوست بجٹ کی وجہ سے اپوزیشن کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں ،ہم بلوچستان کے لوگوں پر خرچ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اسمبلی کا تقدس اور وقار کو کسٹوڈین کے ذریعے پامال نہیں کیاجاسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.