Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان پورے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے،گورنر بلوچستان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ(آن لائن) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ پاکستان پورے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کا قیام پورے خطے کے مفاد میں ہے پاکستان گذشتہ چار دہائیوں سے 1.4 ملین افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا ارہا ہے اور بلوچستان دوسرا سب سے بڑا مہاجرین کی میزبانی کرنے والا صوبہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز کوئٹہ کے ایک نجی ہوٹل میں ورلڈ رفیوجی ڈے کے حوالے سے یو این ایچ سی آر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یو این ایچ سی آر کی جانب سے اسلام آباد میں تعینات (MsTammi Sharpe), یو این ایچ سی آر سب آفیس کوئٹہ کے سربراہ ( Mr Erwin Policar)، کمیشنر افغان رفیوجیز برگیڈیر مسعود احمد خان اور ڈپٹی کمیشنر اورنگزیب زیب بادینی بھی موجود تھے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ امن ہر قسم کی معاشی اور سیاسی ترقی کی بنیادی شرط ہے۔ یہ سچ ہے کہ معاشی ترقی، سیاسی استحکام اور سماجی خوشحالی پائیدار امن سے جڑی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ عالمی یوم پناہ گزین ہمیں ایک دوسرے کے ہمدرد بنے، سیکھنے اور آگے لے جانے کا درس دیتا ہے۔ اس دن کا مقصد دنیا بھر کے مہاجرین کی حفاظت اور صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور کھیلوں میں شامل کرنا ہے گورنر یاسین زئی نے کہا کہ یہ بات لائقِ تحسین ہے کہ یو این ایچ سی آر ، اقوام متحدہ کی رِفیوجی ایجنسی مہاجرین کے ساتھ اپنے وسائل کو دل کھول کر بانٹنے کیلئے پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے آگاہ ہے۔ یو این ایچ سی آر صحت و تعلیم کے شعبوں میں حکومت پاکستان کی بھرپور معاونت کر رہی ہے یو این ایچ سی آر نے قومی عوامی خدمت کی فراہمی کے نظام پر دباو¿ کے خاتمے کیلئے عزم کو جاری رکھا ہے گورنر یاسین زئی نے کہا افغان مہاجرین سےمتاثرہ علاقوں میں یواین ایچ سی آر کا تعلیم اور صحت کی سہو لیات سے متعلق پروگرام کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ یواین ایچ سی آر کے نمائندوں نے ملاقات میں پچھلے چار عشروں سے افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا بعدازاں گورنربلوچستان نے شرکاءاور منتظمین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کئے اور لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.