Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

رضوان نے کیلنڈر ایئر میں ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کر لیے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ابو ظہبی ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے سال 2021 میں ایک ہزار ٹی ٹونٹی رنز مکمل کر لیے ، وہ ایک کیلنڈرسال میں ہزار ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے ساتویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔29 سالہ محمد رضوان نے پی ایس ایل 6 کے آخری لیگ میچ میں 26 رنز کی اننگز کھیلی جس کے ساتھ وہ سال 2021 میں ایک ہزار ٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے ، محمد رضوان نے اس سال اب تک مجموعی طور پر 20 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ہیں۔محمد رضوان ایک کیلنڈر سال میں ہزار رنز ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے ساتویں پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ ان سے قبل شعیب ملک چار مرتبہ، بابر اعظم دو مرتبہ جبکہ عمر اکمل، احمد شہزاد، عمران نذیر اور محمد حفیظ ایک ایک مرتبہ سال میں ایک ہزار رنز بناچکے ہیں۔بابر اعظم نے 2019 میں 1607اور 2020 میں 1242 رنز بنائے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.