Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان آم کے زیر کاشت رقبے کے لحاظ سے ساتویں نمبر پر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی :  زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں 1,72,308 ایکڑ رقبے پر آم کی کاشت کی جاتی ہے ۔ پاکستان آم کے زیر کاشت رقبے کے لحاظ سے دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے ۔ صوبہ پنجاب میں آم کا زیر کاشت رقبہ ایک لاکھ 11 ہزار 432 ایکڑ ہے ۔پاکستان میں آم کی سالانہ پیداوار 20 لاکھ میٹرک ٹن ہے ، جس میں سے صرف صوبہ پنجاب میں 13 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوتی ہے ۔مجموعی طور پر پاکستان میں اس وقت اعلیٰ معیار اور بہترین لذت کے حامل آم کی تقریباً دو سو سے زیادہ اقسام کاشت کی جاتی ہیں جبکہ ان میں سے 20 اقسام کے آم تجارتی مقاصد کے لئے کاشت کئے جاتے ہیں تاکہ انہیں برآمد کر کے زرمبادلہ حاصل کیا جاسکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.