Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شہباز شریف کی ایف آئی اے طلبی، ن لیگ سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  :  مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ایف آئی اے میں طلبی کے موقع پر ن لیگ سیا سی قوت کا بھر پور مظاہرہ کرے گی۔

ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیدار اظہار یکجہتی کے طور پر شہباز شریف کے ساتھ موجود ہوں گے۔ پنجاب میں پارٹی عہدیداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ارکان قومی اسمبلی کو بجٹ سیشن کی وجہ سے اسلام آباد میں موجود رہنے کا کہا گیا ہے تاہم بعض ارکان اسمبلی پارٹی صدر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایف آئی اے دفتر 22 جون کو لاہور جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے خود پیش ہونے کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن نے شو آف پاور کا فیصلہ کیا ہے۔ قوی امکان ہے کہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز، حمزہ شہباز بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ شہباز شریف نے وکلا سے آئینی و قانونی مشاورت کے بعد ایف آئی اے میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پارٹی متحرک ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.