Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاک روس دوطرفہ تجارت، 230 فیصد کا نمایاں اضافہ، سٹیٹ بینک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  :  پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 230.15 فیصد کانمایاں اضافہ ہوا ہے۔  رواں مالی سال میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت 202.96 ملین ڈالرسے بڑھ کر670.09 ملین ڈالرتک پہنچ گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں روس کوبرآمدات سے ملک کو135.31 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21.58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق اپریل کے مہینے میں روس کوپاکستانی برآمدات کاحجم 15.55 ملین ڈالررہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.