Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ڈی ایم کے جلسے جلوس بے وقت کی راگنی ہیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے جلوس بے وقت کی راگنی ہیں، وطن عزیز کو جلسے جلوسوں سے آگے نہیں لے جایا جا سکتا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اس موقع پر انتشار پھیلانے کی سیاست کرنا ملک اور قوم سے دشمنی کے مترادف ہے، احتجاجی سیاست ملک اور قوم دونوں کیلئے نقصان دہ ہے، اپوزیشن کو ملک کی ترقی کا احساس نہ عوام کی خوشحالی کا، یہ بے حس ٹولہ کورونا کے دوران انسانی زندگیوں پر بھی سیاست چمکاتا رہا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کی معیشت جب مضبوط ہو رہی ہے تو یہ عناصر نیا روپ دھار کر سامنے آ رہے ہیں، پی ڈی ایم والے اپنی ناکامیوں کا بدلہ پاکستان کے عوام سے لینا چاہتے ہیں، قوم بہروپئے سیاستدانوں کے عزائم سے بخوبی واقف ہے، عوام مسترد شدہ عناصر کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.