Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مخلوط حکومت کو درپیش چیلنجز، لندن میں بلاول کی آج نوازشریف سے ملاقات شیڈول

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے دوران مخلوط حکومت کو درپیش چیلنجز اور شراکت اقتدار کے فارمولے پر اختلافات پر بات چیت ہو گی۔

بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ سنٹرل لندن میں نواز شریف کے دفتر میں ملاقات کریں گے، ملاقات میں مخلوط حکومت کو درپیش معاملات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین دونوں رہنماوں کے مابین سینیٹ، گورنر پنجاب اور صدر کی نشست کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لندن ملاقات میں الیکشن اصلاحات پر آئینی ترمیمی پیکج بھی مذاکرات کا حصہ ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.