Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیرِاعظم سے مولانا فضل الرحمن اور وزیر اعلیٰ سندھ کی الگ الگ ملاقاتیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جن میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللّہ اور خواجہ سعد رفیق بھی شریک تھے، دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات میں وزیرِ اعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی، وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی ریلیف کیلئے صوبے اور وفاق مل کر کام کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.