Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرلی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ 25 اپریل کو سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی، سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون پیش ہوئے اور بتایا کہ مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لیے 27 اپریل کو سعودی عرب جانا چاہتی ہیں لیکن انکا پاسپورٹ عدالتی حکم پر لاہور ہائیکورٹ کی تحویل میں ہے، انہیں پاسپورٹ واپس کیا جائے۔

بینچ کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی نے باور کروایا کہ مناسب ہے کہ مریم نواز کی درخواست پر وہی بینچ سماعت کرے جس نے مریم نواز کی ضمانت منظور کی، جسٹس شہباز رضوی نے کارروائی کرتے ہوئے مریم نواز کی درخواست واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست جسٹس علی باقر نجفی کو بھجوا دی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ 25 اپریل کو سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نومبر 2019 میں مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی اور اپنا پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.