Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم کا آج پشاور کا دورہ، نوشہرہ جلوزئی ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  وزیر اعظم آج پشاور اور نوشہرہ کا دورہ کرینگے۔ عمران خان نوشہرہ جلوزئی ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

معاون اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ سستے فلیٹس منصوبہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ہوگا، سستے فلیٹس منصوبہ ایک ہزار 320 گھروں پر مشتمل ہوگا، قیمت 25 لاکھ روپے ہے، وزیراعظم خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح اور حیات آباد میں پیرا پلیجک سنٹر کا دورہ بھی کریںگے۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پشاور درہ آدم خیل روڈ کا افتتاح بھی کریںگے، عمران خان چترال بونی، مستوج شندور روڈ کی کشادگی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیراعظم گورنر اور وزیراعلیٰ سے الگ الگ ملاقات بھی کریںگے، گورنر شاہ فرمان وزیراعظم کو زیتون کی کاشت سے متعلق بریفنگ بھی دیںگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.