Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں حادثات وواقعات میںخاتون سمیت5 افراد ہلاک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میںخاتون سمیت5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی کے علاقے میں ٹرک کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار عبدالجبار اور نور اللہ موقع پر ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والے چچا اور بھتیجا بتائے جاتے ہیں ۔ قلات کے علاقے چھپر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسماعیل اور ایک خاتون کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔اس کے علاوہ وندر کے علاقے کنراج میں موٹر سائیکل سے گر کر کامران نامی شخص ہلاک ہوگیا اس کے علاوہ پشین کے علاقے کربلا میں گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 3 افراد سید طاہر ،طاہر اشرف اور صمد زخمی ہوگئے نعشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.