Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سونے کی قیمت ایک ہفتے کے دوران فی تولہ 700 روپے کم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا36ڈالر سستا ہوگیا جس کے بعد فی اونس سونا1820ڈالر سے گھٹ کر 1784ڈالر ہو گیا۔زیر تبصرہ مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت میں700روپے کی کمی واقع ہوئی، جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ11ہزار50روپے سے کم ہو کر1لاکھ10ہزار350روپے ہو گئی جبکہ 600 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 95 ہزار 207 روپے سے کم ہو کر94ہزار607روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا12ڈالر مہنگا ہوا جس کے بعد ہفتہ کو ایک تولہ سونا400روپے جبکہ دس گرام سونا343روپے مہنگا ہو گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.