Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

میرے حجاب سے مسئلہ ہے تو مجھے نہ دیکھیں : نور بخاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(  لیڈی رپورٹر سے ) دین کیلئے شوبز کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نوربخاری نے اپنے حجاب کے انداز پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ مجھے اپنی قبر میں حساب دینا ہے ،جسے میرے حجاب سے مسئلہ ہے وہ مجھے نہ دیکھے ۔ نوربخاری نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی،جس میں وہ کسی دلہن کی طرح سجی ہوئی ہیں اور انہوں نے لباس سے میچ کرتا ہوا حجاب بھی پہنا ہے تاہم سوشل میڈیاصارفین کو ان کا انداز پسند نہ آیا اور تنقید شروع ہوگئی ۔نوربخاری کا کہناتھاکہ اللہ میری نیت کو جانتاہے اور وہ ہمیشہ بہتر کرنے والا ہے ،مجھے پرتنقید کرنے والے خود پر ضرور غورکریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.