Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی میں پاکستان سپرلیگ کا میلہ، دوپہر دو بجے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  : کراچی میں پاکستان سپرلیگ کا میلہ سج گیا، لاہور قلندرز کا پشاور زلمی سے مقابلہ دوپہر 2 بجے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ نیشنل اسٹیڈیم کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

شہر قائد میں کرکٹ کا میلہ سج گیا، پی ایس ایل سکس کے دوسرے روز دو میچ شیڈول ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا میدان دوپہر دو بجے سجے گا، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہو گا۔

پشاور زلمی کو میچ سے پہلے جھٹکا، کورونا ضابطوں کی خلاف ورزی پر زلمی کپتان وہاب ریاض کی عدم شرکت کا امکان ہے، لاہور ٹیم کے کپتان سہیل اختر نے جیت کی ٹھان لی۔

چھکے چوکوں کی بہار، وکٹیں بھی لگاتار گریں گی۔ دونوں کپتان سمیت کھلاڑی پرجوش ہیں۔ دن کا دوسرا میچ ملتان سلطانز اور دو بار کے چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شام سات بجے ہو گا۔

کپتان شاداب خان اور محمد رضوان کو اپنی پرفارمنس اور ٹیم پر مان، ایونٹ کے دوسرے روز چاروں ٹیموں کے جیت کے جذبے نے کرکٹ دیوانوں کو جوشیلا کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.