کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے کے ای ایس سی کی نجکاری کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے کے ای ایس سی لیبر یونین کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے یونین کی آئینی درخواستوں پر 15 برس بعد فیصلہ سنایا۔ لیبر یونین نے نومبر 2005 میں نجکاری کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔