Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹیٹ بینک:6.57کھرب قرضہ ایک سال کیلئے موخر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کے ضمن میں ا سٹیٹ بینک کی قرضہ موخر و ری شیڈول کرنے کی اسکیم کے تحت اب تک نجی شعبے کے ذمے واجب الادا 6 کھرب 57 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے مؤخر کر دیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق اصل زر کی ادائیگی ایک سال کیلئے مؤخر کرنے کی اسکیم کے تحت 15جنوری 2021 تک اسٹیٹ بینک کو 16 لاکھ 92 ہزار 883 درخواستیں موصول ہوئیں جن کے ذمہ واجب الادا قرضہ کا حجم 25 کھرب 28 ارب 81 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے، ان میں سے 16 لاکھ 31 ہزار 257 درخواستوں کی منظوری دی گئی، اسی طرح اس اسکیم کے تحت دو کھرب 25 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ اور ری شیڈولنگ کی منظوری دی گئی۔ اس اسکیم کے تحت صارف کا اصل زر ایک سال مؤخر کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے ، یہ سہولت ان صارفین کیلئے ہے جن کی ادائیگی 31 دسمبر 2019 تک باقاعدہ ہوچکی ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.