Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج :ایک روزہ تیز ی کے بعد مندی ،24ارب خسارہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد بدھ کو پھر مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں 100انڈیکس226پوائنٹس کی کمی سے 45676پوائنٹس پربند ہوا،59فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 24ارب سے زائد ڈوب گئے جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 3.08فیصدکم رہا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا،سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں 100انڈیکس 45903پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا،بعد ازاں حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی کے اثرات چھاگئے۔ کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای30 انڈیکس127پوائنٹس کی کمی سے 19025پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس89پوائنٹس کی کمی سے 31722پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر413کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 150کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،246میں کمی اور 17 میں استحکام رہا ۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر 82 کھرب77ارب روپے رہ گیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبا ر سے آئی لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 128.71روپے کے اضافے سے 1844.94روپے اورسفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت26.34روپے کے اضافے سے 1041.33روپے ہوگئی جب کہ رفحان میعظ کے حصص کی قیمت 89.99روپے کی کمی سے 9900روپے اوراے کے ڈی کیپٹل کے حصص کی قیمت 33.69روپے کی کمی سے 415.64روپے پرآگئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.