لاہور ( شوبز ڈیسک ) عائشہ نے انکشاف کیا کہ انہیں جنسی ہراسانی کے واقعات سامنے لانے کی قیمت ادا کرنی پڑی اور انہوں نے اس کی وجہ سے بہت کچھ کھویا ۔ عائشہ عمرکے مطابق ‘جنسی ہراسانی کا واقعہ سامنے لانے کے بعد ایک بہت بڑے برانڈ نے انہیں اس وقت کام دینے سے انکار کیا جب انہوں نے ہراساں کرنیوالے شخص کا نام لینے سے انکار کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ سمجھیں گی کہ اس شخص کا نام لینا چاہیے تو وہ خود ہی دنیا کو بتا دیں گی ۔ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت اُن کی عمر 23سال تھی، اُس وقت میری عمر سے دُگنے طاقتور آدمی نے مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ برسوں تک چلتا رہا۔
مشرق مزید