Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جوبائیڈن نے مسلم ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنے سمیت 15 ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن  : جوبائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر بن گئے۔ وائٹ ہاؤس پہنچتے ہی مسلم ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنے سمیت 15 ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے۔ امریکا میں وفاقی املاک پر ماسک لازمی پہننا قرار دیا، صدر بائیڈن نے پیرس ماحولیاتی معاہدے کی بحالی کے بل پر بھی دستخط کئے۔

صدر جو بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کا حلف اٹھانے کے فورا بعد 15 صدارتی حکم ناموں پر دستحظ کیے۔ ان حکم ناموں میں مسلم ممالک سے سفری پابندیوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

ماحولیاتی معاہدے کی بحالی کا بل اور وفاقی املاک میں لازمی ماسک پہننے کے بل پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔ ان کے زیادہ تر حکم نامے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کو ختم کرنے سے متعلق ہیں۔

وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے صدر کے فیصلوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صدر بائیڈن جمعے کے روز کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.