Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

گیس بحران سنگین تر، عوام حکومتی نااہلی اور بدانتظامی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں : شہباز شریف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گیس کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے، عوام حکومت کی نااہلی، کرپشن اور بدانتظامی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے مزید کہا کہ صنعت بھی گیس بحران کی وجہ سے شدید متاثر ہو رہی ہے۔ بدترین حالات کے باوجود حکمرانوں کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی کی قیمت بڑھا کر بھی گردشی قرض کم نہیں کرسکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانا مسئلے کا حل نہیں، عوام اور معیشت کے مسائل مزید نہ بڑھائے جائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.