Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹیٹ بینک کا ایکسچینج کمپنیوں کے قوانین میں تبدیلی کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کے قوانین میں تبدیلی کردی، ایک ہزار ڈالر کی فروخت پر دستاویز طلب اور بیرون ممالک ترسیل کی حد بھی مقرر کردی گئی۔

ڈالر طلب میں مسلسل بڑھتے ہوئے اضافے کو روکنے کے لئے سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کے قوانیں میں تبدیلی کا اعلان کیا۔ کمپنیاں اب ایک ہزار امریکی ڈالر کی فروخت پر دستاویز طلب کریں گی، اس کے علاوہ اب صارفین گھر پر بیٹھے ڈالر حاصل نہیں کرسکیں گے۔ ڈالر کے حصول کے لئے انہیں لازمی ایکس چینج کمپنیوں کا چکر ہر صورت لگانا ہی ہوگا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اب صارفین یومیہ نقد یا بیرون ممالک ترسیل 10 ہزار ڈالر سے زائد رقم نہیں بھیج سکیں گے جبکہ کیلنڈر سال میں ایک لاکھ سے زائد کی خریداری نہیں کرسکیں گے۔

اس کے اعلاوہ طبی اخراجات کی مد میں 70 ہزار ڈالر اور تعلیمی اخراجات کی مد میں 50 ہزار ڈالر سے زائد رقم بھی بیرون ممالک ترسیل کرنے پر پابند ہوگی۔ قوانین میں ترامیم شفافیت بڑھانے کے لئے کی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.