Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

گولڈن ٹیمپل میں مقدس تلوار کی بے حرمتی کا الزام، تشدد سے نوجوان قتل

0

نئی دہلی  : سکھوں کے سب سے مقدس مقام ‘گولڈن ٹیمپل’ میں مقدس تلوار کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں نوجوان کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر امرتسر میں گولڈن ٹمپل میں داخل ہوکر گرو گرنتھ کی مقدس تلوار کی بے حرمتی کے الزام میں نوجوان کو مشتعل سکھوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ بھارت کی شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ایک اہم رہنما نے کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب گولڈن ٹیمپل میں گورو گرنتھ صاحب کا پاٹھ کیا جارہا تھا۔ اس دوران ایک ہندونوجوان جنگلا پھلانگ کر پالکی صاحب کے قریب پہنچا اور مبینہ طور پر گوروگرنتھ صاحب اور مقدس استھان کی بے حرمتی کی۔

سکھوں کے گولڈن ٹیمپل کے خدمت گاروں اور سکیورٹی کے عملے نے اس شخص کو پکڑ لیا تاہم جب اسے باہر لیکر آئے تو مشتعل ہجوم نے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے نوجوان کو ہلاک کردیا۔

اس واقعے کے متعلق ایس جی پی سی کے ذمہ دار نے کہا کہ ہلاک ہونیوالے کا تعلق اتر پردیش(یوپی) سے بتایا جارہا ہے تاہم جیب سے کوئی شناختی دستاویز نہ ملنے کے باعث اس کی شناخت نہیں کی جاسکی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.