Mashriq Newspaper

کوئٹہ ، تندور مالکان کا ریٹ مناسب نہ دینے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

کوئٹہ(اے این این)آل بلوچستان تندور اےسوسی اےشن اور انجمن تاجران بلوچستان کے رہنما¶ں نے اپےل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کی تناسب سے تجزےہ کمےٹی کا اجلاس بلائے اور مناسب رےٹ دےا جائے تاکہ جاری ہڑتال پر نظرثانی کرےں جب تک نئے رےٹ کا اعلان نہےں ہوتا اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گا ،ےہ بات انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سےکرٹری ولی افغان، صدر آل بلوچستان تندور اےسوسی اےشن حاجی رضا محمد خلجی،تندور اےسوسی اےشن کے چےئرمےن محمد نعےم خلجی ، محمد رحےم خلجی ، احسان اللہ، محمد ےار خلجی ،کبےر خان مزاری،علی خان ،سجاد علی ہزارہ ،علی رضا ہزارہ ودےگر نے کوئٹہ پرےس کلب مےں مشترکہ پرےس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ ہم لوگ محب وطن اور اسی مٹی کے پرامن شہری اور تاجر ہے حکومت سے تےن ماہ سے مطالبہ کررہے ہےں کہ ہمےں ہمارا حق دے ہم عوام کو تکلےف نہےں دےنا چاہتے عوام کا درد ہمارے ساتھ ہے کےونکہ ہمارا بھی اسی عوام سے تعلق ہے صوبے کے دےگر اضلاع مےں کوئٹہ شہر سے مختلف رےٹ روٹی کے مقررے ہے ہر اضلاع مےں تندور والوں کو موجودہ مہنگائی کے تناسب سے رےٹ دےا ہے لےکن صرف کوئٹہ شہر مےں حکومت ہمارا حق نہےں دے رہے ہےں انہوں نے کہاکہ ہمار امطالبہ ہے کہ موجودہ مہنگائی کی تناسب سے 160گرام30روپے مقرر کرے کےونکہ آٹا کی قےمت16000روپے فروخت ہورہے ہےں گےس بجلی کے قےمت بڑھ گئے لےکن حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے آج ہڑتال کا ساتواں دن ہے لےکن ڈپٹی کمشنر نے پےر کے روز سے تجزےہ کمےٹی کا اعلان کےا جو کہ مناسب نہےں ہے ہم چاہتے ہےں آج ہی کمےٹی اجلاس طلب کرے تاکہ ہڑتال ختم کرےں انہو ں نے گورنر بلوچستان، وزےراعلیٰ بلوچستان، کورکمانڈر بلوچستان سمےت دےگر اعلیٰ حکام سے اپےل کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ مہنگائی کی تناسب سے تجزےہ کمےٹی کے ذرےعے مناسب رےٹ دےا جائے تاکہ عوام اور ہمےں رےلےف مل سکے اور ہڑتال کا خاتمہ کےا جاسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.